حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کراچی سے تعلق رکھنے خطیب عالم خادم مکتب اھلبیت علامہ سید عون نقوی کی وفات پہ دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخلص،فرض شناس اور خادمِ مکتبِ اہلبیت علیہم السلام، خطیب اہلبیتؑ حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید محمد عون نقوی کا انتقال ایک خلا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔
اس غمناک ترین موقعے پہ ہم اپنے وقت کے امام حضرت امام العصر عج،تمام علمائے کرام، برادر ارجمند حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، اور انکے تمام متعلقین اور مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
شریک غم : پرنسپل طلاب و آراکین جامعہ مدینة العلم اسلام آباد